ملک ہندوستان کے صوبہ راجستھان کے مغربی ضلع باڑمیرکی تحصیل سیڑوا کاایک چھوٹاساگاؤں ،،سوجا شریف ،،جوگورمنٹ رکارڈمیں ،،سوجوں کا نیوان ،،نام سے درج ہے یہاں لوگوں کی بود وباش آج سے ایک سو ترپن سال قبل 1870ء(بکرمی سنہ 1927)میں شروع ہوئی ،اس وقت درس برادری کے لوگوں نے مسجد و مدرسہ کی بنا رکھی اور ہمیشہ آباد رکھتے آئے،ان لوگوں کا روحا نی رشتہ ملتان شریف کی عظیم خانقاہ حضرت غوث بہا ؤالدین زکریا ملتانی علیہ الرحمہ سے تھا ، جس کی بدولت یہ لوگ علم شریعت و طریقت دونوں کے جامع اور تمام سلاسل کے بزرگوں سے محبت رکھنے اور ان سے اکتساب فیض کرنے والے رہے ،شیخ طریقت مخدوم المشائخ حضرت مخدوم محمد عارف شاہ قریشی اسدی ہا شمی نے اس وقت غیر مقلدیت کی اٹھتی ہو ئی آگ کو دیکھ کر ان لوگوںکو لو نی شریف کے عظیم بزرگ غوث زماں، قطب الاقطاب حضرت علا مہ الحاج پیر سید علی اکبر شاہ جیلا نی علیہ الرحمہ کی طرف رجوع کیا ، علم شریعت کےلیے استاذالاساتذہ جامع العلم والعرفان حضرت علامہ مولانامیاں حامداللہ بہا شریف والے علیہ الرحمہ کی جانب متوجہ کیا ،چنانچہ اس گاؤں کے باشندے خانقاہ ملتان پاک کے ساتھ ساتھ خانقاہ لونی شریف سے اورلونی شریف کے سادات کے مرکزعقیدت ملاکاتیار شریف سے بھی بہت فیضیاب ہوئے ۔
حاجی صالح محمد،حاجی مبین ،حافظ محمد،ولی محمداول عرف نالےچنگاں،مومن خان، فقیراحمد،فقیرعبداللہ ،خلیفہ محمد،فیض محمد،حاجی سنہیاں اور میانجی شیخ محمد وغیرہ یہاں سے فیض یافتہ تھے،علم شریعت کے بغیر فقیری ناپائیدار ہوتی ہے ۔
ولادت:ہندوستان میں صوبہ گجرات کا مغربی ، جزیرہ نما، ساحلی مختصر حصہ" کچھ بھوج" ہے جس کی،، مندرا ،، تحصیل کا ایک چھوٹا سا قصبہ لونی شریف ہےجو دریائے ہند سے متصل ہے۔ ۲۵ محرم الحرام ۱۳۷۹ھ میں آنحضور مد ظلہ العالی کی ولادت با سعادت اسی گاؤں میں ہوئی ۔
گھٹی: شیخ المشائخ حضرت پیر سید حاجی محمود شاہ جیلانی بانی جامعہ اکبریہ (لونی شریف کچھ گجرات) علیہ الرحمہ نے تحنیک فرمائی اور خیرو برکت کے لئے گھٹی پلائی۔
والد بزرگوار:قطب تھر حضرت پیر سید قطب عالم شاہ جیلانی بن پیر سید عبد الشکورشاہ علیہ الرحمہ آنحضور کے والد بزرگوار ہیں جو تقویٰ و پرہیز گاری او رامت مسلمہ کی خیر خواہی میں اپنی مثال آپ تھے
تعداد فارغین
کامیابی کے سال
کل اساتذہ و ملازمین
کل تعداد طلبہ و طالبات