اللہ رب العزت جل مجدہ کا کروڑہا احسان جس نے جامعہ کوبانی ایسا عطا فرمایا جس کی دور اندیش ،ہمہ گیر اور گہری نظر کی دوردور تک مثال نہیں ملتی ،عربی اداروں کے نصاب تعلیم میں جزوی ترمیم وتبدیلی ہرجگہ پائی جاتی ہے اور زمانے کاتقاضا ملحوظ رکھناضروری ہوتاہے ،حضور بانی جامعہ مدظلہ العالی نے جامعہ کی ابتداسے جن امور پر توجہ مرکوز فرمائی اورنصاب میں تبدیلی کوضروری سمجھا وہ تبدیلیاں کئی سالوں کےبعد بڑے بڑے دانشور علمانے اپنے اداروں میں لازمی قرار دیں،ماہ نامہ اشرفیہ جون 2008ء میں مضمون تنظیم المدارس اور نصاب تعلیم ،، کےتحت حضرت علامہ محمداحمد مصباحی مدظلہ العالی نے جن ترمیمات کاذکر کیا حضوربانی جامعہ 1427ھ میں ہی یہ تبدیلی جامعہ صدیقہ کے نصاب میں کرچکے تھے،آگے تنظیم المدارس کی چند دفعات پیش کررہے ہیں پھر جامعہ صدیقیہ کانصاب تعلیم دیاجائےگا جس سے دونوں کی یگانگنت بخوبی ظاہر وباہر ہوجائےگی ، اولاًتنظیم المدارس کی ان دفعات کو دیکھیں جو خیرالاذکیا علامہ محمد احمد مصباحی نے ذکرفرمائی ہیں،موصوف گرامی اس تنظیم کے تیار کردہ نصاب کی خصوصیات کونمبروائز یوںتحریرفرماتےہیں:
(۱) قرآن تمام علوم کا سرچشمہ اورجملہ عقائدواعمال کاماخذومصدرہے ،مگرسابقہ نصاب کی دس سالہ مدت میں اس کی تعلیم دس بارہ پارے سے زیادہ نہ ہوتی تھی،اس نصاب میں کوشش کی گئی ہے کہ ترجمہ یاتفسیرکے ذریعہ پورے قرآن کریم کااجمالی یاقدرےتفصیلی درس ومطالعہ ہوجائے ۔
(۲)سابقہ نصاب میں صحاح ستہ سے صرف تین کتابیں صحیح بخاری ،صحیح مسلم اورجامع ترمذی زیر درس تھیں ،اس نصاب میں بقیہ تین کتب سنن ابوداؤدسنن نسائی اور سنن ابن ماجہ کے ابواب بھی شامل کیے گئے ہیں تاکہ طالب علم کم ازکم صحاح ستہ سے ایک حد تک بلاواسطہ روشناس ہوجائے ۔
(۳)علاوہ ازیں مشکوۃ المصابیح ،صحاح ستہ اوران کے علاوہ متعدد کتب حدیث کے جامع اورنفیس انتخاب پرمشتمل ہے مگر درس میں سوسواسوصفحات سے زیادہ نہ آتے ،اس نصاب میں اسے ڈیڑھ سال زیردرس رکھ کر زیادہ سے زیادہ احادیث کریمہ مطالعہ میں لانے کی کوشش کی گئی ہے ،اس لیے کہ حدیث رسول اسلامیات کاماخذ دوم اورشارح قرآن حکیم ہے ۔
(۴)تصوف کی کوئی کتاب باضابطہ داخل درس نہ تھی جس سے بڑی کمی کا احساس ہوتاتھا ،اس نصاب میں :
(الف) حجۃ الاسلام امام غزالی (450-505ھ )کی مختصر اورجامع کتاب منہاج العابدین شامل کی گئی ہے ۔
(ب)مشکوۃ شریف مکمل کرنا لازمی جس کے کتاب الرقاق کے مضامین تصوف اوراہل تصوف کاخاص ماخذ ہیں اوراخلاق واحسان کاحامل بنانے میں احادیث کریمہ کااپنااہم کردارہے ،دل ودماغ میں کلمات رسول علیہ الصلوۃ والسلام کی اثر آفرینی کاایک خاص امتیاز اوربلند مقام ہے ۔
(۵) فقہ کے درس میں عموماً کتاب الطہارۃ ،کتاب الصلوۃ ،کتاب البیوع ،کتاب النکاح ،کتاب الطلاق کے چندابواب ہوتے تھے تمام فقہی ابواب بہ طورمتن بھی نظرسے نہ گزرتے،اس نقص کودورکرنے کےلیے نورالایضاح سے طہارت وعبادات اور قدوری سے بقیہ فقہی ابواب کوشامل کیا گیاہے ،اصول فقہ کی کوئی کتاب مکمل نہ ہوتی تھی اب پوری اصول الشاشی داخل درس ہے ۔
(۶) آج یہ ستم بھی ہورہاہے کہ بہت سے مدارس میں کچھ ایسے مدرسین نظرآتےہیں جوچھ ماہ میں میزان ومنشعب اورنحو میر اور سال بھرمیں علم الصیغہ وہدایۃ النحوبھی مکمل نہیں کرتےبلکہ ان میں سے ہرکتاب کے چنداوراق پڑھاکریہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے طلبہ اورادارے پربڑا احسان کردیا،جبکہ یہ کھلاہوا ظلم ہے ،پھرانتظامیہ کی جانب سے کوئی گرفت بھی نہیں ہوتی اور طلبہ کوہرسال اگلے درجہ کےلیے ترقی ملتی جاتی ہے اوروہ ایک کھوکھلے درخت یاپوست بے مغزکی صورت میں اداروں سے فارغ ہوجاتے ہیں ،ذمہ داری کااحساس اورخداکاخوف کم وبیش ہرجگہ سے رخصت ہوتا جارہاہے۔اس نصاب میں صرف ،نحو،ادب ،منطق،بلاغت،فقہ،اصول فقہ،اصول حدیث وغیرہ فنون کی بنیادی کتابیں مکمل طورپر شامل کی گئی ہیں کیونکہ ان کے بغیرذی استعداد مولوی یاعالم بنانے کاتصورایک دل چسپ خواب سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتا،انتظامیہ اور اساتذہ دونوں کی ذمہ داری ہے کہ نصاب کی تکمیل سے غفلت روانہ رکھیں ۔
(۷)فارسی زبان بھی داخل نصاب رکھی گئی ہے جس کی دووجہیں ہیں ،ایک یہ کہ اردومیں فارسی کے بہت سے الفاظ اورتراکیب داخل ہیں جنھیں اچھی طرح سمجھنے ، بولنے اورلکھنے کےلیے فارسی سے آشنائی ضروری ہے ،دوسری وجہ یہ ہےکہ بہت سارا دینی وعلمی ذخیرہ فارسی زبان میں بھی ہے ،اس سے استفادے اوراس کی عقدہ کشائی کےلیے فارسی میں مہارت ضروری ہے 12 ۔
اب ذرا جامعہ صدیقیہ کے حالیہ نصاب کو دیکھیں جو1427ھ سے رائج ہے جس میں مذکورہ بالااکثر امور آپ ضرور پائیں گے ۔
ششماہی دوم مقدارامتحان | ششماہی دوم مقدارخواندگی | ششماہی اول مقدارامتحان | ششماہی اول مقدارخواندگی | نمبر شمار |
---|---|---|---|---|
حسب خواندگی | علم النحو،منصوبات سےآخرمکمل | حسب خواندگی | علم النحو،ازابتداتامنصوبات ص:27 | (۱) |
حسب خواندگی | علم الصرف اولین ازاسم مفعول تا آخر | حسب خواندگی | علم الصرف اولین، اسم مفعول تک | (۲) |
حسب خواندگی | منھاج العربیہ ثالث تا درس 12 | حسب خواندگی | منھاج العربیہ ثانی مکمل | (۳) |
فارسی قواعدوانشاء ص44سے66تک مع فرہنگ | فارسی قواعدوانشاءص44سےآخرتک مع فرہنگ خواندگی | حسب خواندگی | فارسی قواعدوانشاء ص11سےدرس 23مکمل ص44 | (۴) |
سیرت خلفاے راشدین ازص:66تاص:110 | سیرت خلفاے راشدین ازص:66تاآخر 121خواندگی | حسب خواندگی | سیرت خلفاے راشدین ازص:8تاص:65 | (۵) |
حسب خواندگی | سورہ القدر والتین سےوالفجرتک | حسب خواندگی | مشق سورۃ الزلزال | (۶) |
املا خوشخط | املا خوشخط | (۷) | ||
ضروری مسائل | ضروری مسائل | (۸) |
ششماہی دوم مقدارامتحان | ششماہی دوم مقدارخواندگی | ششماہی اول مقدارامتحان | ششماہی اول مقدارخواندگی | نمبر شمار |
---|---|---|---|---|
حسب خواندگی | شرح مائۃ مع ترجمہ وعوامل مکمل | حسب خواندگی | نحومیر مکمل | (۱) |
حسب خواندگی | علم الصرف اخیرین تافوائد ضروریہ 59 | حسب خواندگی | میزان الصرف المنشعب | (۲) |
فیض الادب دوم ص:53تامناظرہ ص:104 | فیض الادب دوم ص:70تاآخر مکمل | فیض الادب اول مکمل | فیض الادب اول ودوم کاص:70 استعمال فعل بنفسہ بواسطہ صلات | (۳) |
حسب خواندگی | منھاج العربیہ رابع مکمل | حسب خواندگی | منھاج العربیہ سوم ازدرس 13تاآخر | (۴) |
پندنامہ ازابتداتا ص:25 | پندنامہ ثلث اول تاآخیرمکمل | کریمامکمل | کریماوپند نامہ ثلث اول ص:17 | (۵) |
حسب خواندگی | مصباح التجوید مکمل مع سورۃ القدر والتین سے سورۃ البروج تک | حسب خواندگی | معرفۃ التجوید مکمل مع سورۃ الناس سے سورۃ الزلزال تک | (۶) |
حسب خواندگی | قانون شریعت دوم حج کا بیان مکمل | حسب خواندگی | قانون شریعت اول نمازتاقرات | (۷) |
املاوخوش خط وتقریر | املاوخوش خط وتقریر | (۸) |
ششماہی دوم مقدارامتحان | ششماہی دوم مقدارخواندگی | ششماہی اول مقدارامتحان | ششماہی اول مقدارخواندگی | نمبر شمار |
---|---|---|---|---|
حسب خواندگی | شرح مائۃ نوع ثامن سے مکمل | حسب خواندگی | شرح مائۃ نوع سابع مکمل ص29 | (۱) |
ازباب الوتر95تا باب احکام الجنائز137 | نورالایضاح ازباب الوتر95تا کتاب الصوم والزکوۃ مکمل ص172 | ازابتداتاکتاب الطھارۃ ص48 | نورالایضاح ازابتداتاباب الوترص95 | (۲) |
قدوری ازابتداتاکتاب الزکوۃ43 | قدوری ازابتداتا خیار الرویۃ ص:75 | حسب خواندگی | ترجمۃ القرآن سورہ بقرہ | (۳) |
حسب خواندگی | پنج گنج ص: 36تا تمرین سعیدی | حسب خواندگی | پنج گنج ازابتداتاص:36 | (۴) |
حسب خواندگی | جواہرالمنطق ص:62تاآخر | حسب خواندگی | جواہرالمنطق ص:62 | (۵) |
حسب خواندگی | دروس اللغۃ العربیہ 155تاآخر | حسب خواندگی | دروس اللغۃ العربیہ 155تک(27درس مکمل ) | (۶) |
حسب خواندگی | جامع الوقف نصف دوم مکمل مشق 10رکوع | حسب خواندگی | جامع الوقف نصف اول مشق 10رکوع مشق | (۷) |
املا خوشخط ازمکاشفۃ القلوب | املا خوشخط از مکاشفۃ القلوب | (۸) |
ششماہی دوم مقدارامتحان | ششماہی دوم مقدارخواندگی | ششماہی اول مقدارامتحان | ششماہی اول مقدارخواندگی | نمبر شمار |
---|---|---|---|---|
ازکتاب الحج ص:193 تا کتاب الطلاق ص:254 | مؤطاشریف کتاب الحج ص؛ 193سے آخرمکمل | 41الصلوۃ ص:105 تا باب آمین فی | مؤطاص از 41 تا193کتاب الحج | (۱) |
کتاب الاباق سے کتاب الخلع ص:150سے180تک | کتاب الاباق 150 سے کتاب الصید والذبائح 224 تک | ازخیاررؤیۃ تا کتاب الشفعۃ ص:75سے 106 | قدوری باب الرؤیۃ ص:75 سے کتاب الاباق150تک | (۲) |
حسب خواندگی | خاتمہ تاآخر128 | حسب خواندگی | ہدایۃ النحو ابتدا تا خاتمہ ص:66 | (۳) |
حسب خواندگی | سورہ مائدہ وانعام مکمل | حسب خواندگی | ترجمۃ القرآن سورہ آل عمران نساء مکمل | (۴) |
تناقض تااسباب غلط | مرقات از تناقض ص: 22تاا سباب غلط | ابتداسے ص:15 تک | مرقات ابتدا تاتناقض 22 | (۵) |
حسب خواندگی | گلستا ں از باب سوم وو ہشتم درصحبت | حسب خواندگی | گلستا ں دیباچہ وباب دوم مکمل | (۶) |
حسب خواندگی | فوائد مکیہ نصف آخراوساط مفصل و15 رکوع | حسب خواندگی | فوائد مکیہ نصف ص:17حدر 15 رکوع مشق | (۷) |
بقیہ مؤطاشریف مکمل | املافن تعلیم وتربیت | (۸) |
ششماہی دوم مقدارامتحان | ششماہی دوم مقدارخواندگی | ششماہی اول مقدارامتحان | ششماہی اول مقدارخواندگی | نمبر شمار |
---|---|---|---|---|
حسب خواندگی | شرح وقایہ دوم کتاب النکاح سےص:47نکاح الرقیق والکافرص:47تک | ازکتاب الصیدص:224 کتاب القسمۃ ص:256 | قدوری کتاب الصید والذبائح 224 سے آخر مکمل | (۱) |
باب التشھد سے باب صلوۃ الضحی ص:84سے 115تک | مشکوۃ شریف ص:84تاص:184 | ابتداسے کتاب الطہارۃ ص:38تک | مشکوۃ شریف ازابتداتاباب التشھد ص:84 | (۲) |
حسب خواندگی | شرح جامی ازابتداتا حکم معرب22 | حسب خواندگی | کافیہ ص:1تا52 | (۳) |
حسب خواندگی | اصول الشاشی :نہی ص:46تا بحث ثالث مکمل ص: 83 | حسب خواندگی | اصول الشاشی تاص:46 نہی تک | (۴) |
حسب خواندگی | شرح تہذیب تناض ص: 34تاشکل ثالث ص: 47 | شرح تہذیب خطبہ مکمل | مرقات اسباب غلط سے تاآخرو شرح تہذیب خطبہ مکمل | (۵) |
حسب خواندگی | سورہ ہود سے بنی اسرائیل مکمل | حسب خواندگی | ترجمۃ القرآن سورہ اعراف ،انفال،توبہ اورسورہ یونس مکمل | (۶) |
حسب خواندگی | بدایۃ الحکمت مکمل یا جدیدسائنس | مقدمہ المشکوۃ مکمل | الفوزالکبیر مترجم ،نسائی ابن ماجہ ابوداؤدمع مقدمہ مشکوۃ | (۷) |
املاوخوشخط ازجاء الحق | املاوخوشخط ازجاء الحق | (۸) |
ششماہی دوم مقدارامتحان | ششماہی دوم مقدارخواندگی | ششماہی اول مقدارامتحان | ششماہی اول مقدارخواندگی | نمبر شمار |
---|---|---|---|---|
مشکوۃازباب التصاویر ص385 تا باب الوعدص416 | مشکوۃ باب التصاویر ص؛385سے مکمل | ازکتاب فضائل القران ص:183 تاباب الدعوات فی الاوقات :112 | مشکوۃ شریف ازکتاب فضائل القران ص:183سے 385تک | (۱) |
سورہ آل عمران مکمل | سورہ آل عمران مکمل | ایک پارہ مکمل | جلالین شریف سورہ بقرہ مکمل | (۲) |
ہدایہ 2ازکتاب الذبائح فصل فی الاستبراص448 | ہدایہ اخیرین418 سے 461 کتاب الذبائح والاضحیہ والاکراہ | کتاب الطہارۃ سے فصل فی السیرص41 | ہدایہ اولین کتاب الطہارۃ مکمل | (۳) |
حسب خواندگی | مرقاۃ الفرائض تامناسخہ مکمل | نورالانوار ازابتدا تا ص 17 | اصول الشاشی از قیاس تاآخرمع نورالانوارازابتدا ص:17 | (۴) |
حسب خواندگی | تلخیص ص:30سے 52 وصل فصل تک | تلخیص المفتاح ،احوال مسندالیہ تک ص:15تک | تلخیص المفتاح ،احوال مسند تک ص:30 | (۵) |
پارہ 20،21،22مکمل | ترجمۃ القرآن پارہ 19،سے 22مکمل | پارہ 16 ،17 اور18 مکمل | ترجمۃ القرآن سورہ کہف(پارہ 15نصف) سےپارہ 19 تک | (۶) |
ازابواب الاطعمہ سے ابواب طب مکمل ص30تک | ترمذی شریف جلددوم تااستیذان ص:98 | ابتداسے کتاب الطہارۃ ص 2سے22 | ترمذی شریف ابتداسےتاابواب الوتر | (۷) |
املا مع بقیہ مشکوۃ شریف | املا وخوشخط ازکشف المحجوب | (۸) |
ششماہی دوم مقدارامتحان | ششماہی دوم مقدارخواندگی | ششماہی اول مقدارامتحان | ششماہی اول مقدارخواندگی | نمبر شمار |
---|---|---|---|---|
بخاری پارہ 30واں مکمل | جلد دوم مکمل | بخاری از ابتدا تا کتاب الصلوۃ ص : 50 | بخاری شریف جلداول مع ترجمہ پارہ 15 | (۱) |
مسلم ،باب صفۃ القیامۃ الجنۃ والنار ص 370سے آخر مکمل | مسلم شریف جلد دوم مع ترجمہ مکمل | مسلم ،کتاب الایمان ص:26سےوعید من اقتطع حق مسلم ص:80 | مسلم شریف جلد اول مع ترجمہ مکمل | (۲) |
پارہ 28 ،29،30 مکمل | پارہ 27و28واںاور 29و30 واں مکمل | پارہ 24،25،26مکمل | ترجمۃ القرآن ، 23و 24، 25و26واں مکمل | (۳) |
حسب خواندگی | العقیدۃ النسفیۃ مکمل مع شرح عقائد الایمان | حسب خواندگی | بیضاوی شریف سورہ | (۴) |
ھوالتصدیق ص:125سےوالمسلمون لابد لھم من الامام 149 تک | فاتحہ مکمل | |||
طحاوی کتاب النکاح مکمل | طحاوی شریف جلد دوم مکمل | از کتاب الطہارۃ ص: 10تا باب حکم المنی ھل ھوطاہرام نجس ص40 | طحاوی شریف اول از ابتدا تاآخر | (۵) |
سہ ماہی چہارم | سہ ماہی سوم | سہ ماہی دوم | سہ ماہی اول | نمبر شمار |
---|---|---|---|---|
قرآن مجید :پ 3 کل5پارے | قرآن مجید دوپارے | پارہ عم ّ :سورہ قدرتک | مدنی قاعدہ :مکمل | (۱) |
حفظ :تعوذ ،تسمیہ، ثنا، تین کلمے وضو ،غسل، تیمم وترکیب نمازکی عملی پریکٹس مشق قصارمفصل تعمیرادب سوم اورنسیم | تعمیر ادب دوم نسیم رحمت اول مع نقل | تعمیرادب قاعدہ اور اول مع نقل املا و خوشخط | (۲) |
سہ ماہی چہارم | سہ ماہی سوم | سہ ماہی دوم | سہ ماہی اول | نمبر شمار |
---|---|---|---|---|
قرآن مجید :23واں سے مکمل مع دور | قرآن مجید :پ10سے15تک | قرآن مجید :16سے 22 واںتک | قرآن مجید :4پارے مع دور 9واں تک | (۱) |
سیرت رسول اکرم نصف آخر ربع چہارم مع نقل انوار شریعت نصف دوم | سیرت رسول اکرم نصف ربع سوم انوار شریعت نصف اول | تعمیر ادب چہارم نصف دوم بعدہ ربع دوم نسیم رحمت سوم | تعمیرادب چہارم (ص:56 )تک یا اردو کی چوتھی ربع اول ، نسیم رحمت دوم | (۲) |
د و دیگر رکوع | سورہ بقرہ کےدورکوع اول آخرمع آیۃ الکرسی | سورہ الفجرتا سورہ بروج | حفظ :اوساط مفصل مع مشق سورہ بلد تک | (۳) |
ششماہی دوم | ششماہی اول | نمبر شمار |
---|---|---|
دورقرآن مجید مع حدر | دورقرآن مجید مع حدر | (۱) |
تعمیر قواعد دوم | تعمیرقواعد اول مع نقل | (۲) |
فارسی اول مکمل | تسہیل المصادر مکمل | (۳) |
سیرت رسول مختارمکمل | سیرت رسول مختار نصف | (۴) |
منھاج العربیہ اول | عربی قاعدہ مع نقل | (۵) |
دیگر تین رکوع | مشق تین رکوع | (۶) |
املا وخوشخط | املا وخوشخط | (۷) |
(!)مدنی قاعدہ ازاول تاآخر لکھنااورپڑھاناایساہو کہ بعدہ قرآن مجیدبآسانی پڑھ پائےاورروانی سےپڑھنا مدنی قاعدہ ہی سے آجائے ۔
28،حروف ہجائیہ چھ سطروں میں ہیں، روزانہ ایک ایک سطر خوب استاذ 11 بار پڑھائے، پھر گروپ کا ہربچہ باری سےپورے گروپ کو بارباراستاذ کی نگرانی میں بلند آوازسے پڑھائے۔
دوسرے ہفتے میں پُرحروف کی مشق اورمشکل حروف کی تصحیح کرائے،پندرہ دنوں سے زائد پہلے سبق میں وقت نہ لگائے۔
دوسرے سبق کو دوہفتوںمیں مع نقل پوراکرائےروزانہ دودوسطرہی پڑھائےلکھائے۔
تیسرےسبق میں تین تین سطریں دی جائیں،اوردس سطروںپر ہفتہ خرچ کرکےلکھنے پڑھنے میں پختہ کرادیاجائے جس سے تینوں حرکتوں کے مابین امتیازکرسکیں۔
چوتھا سبق قریب المخرج کاہے،خوب حروف کی ادائیگی میں امتیازکرائےتین تین سطرروزانہ دیکرہفتہ میں اس سبق کو پوراکرائے۔
پانچواں سبق تنوین کی شناخت کاہے ایک دن میں پوراپڑھادے،بقیہ اسباق ایسے ہی ہیں کہ روزانہ ایک ایک سبق پڑھاسکتاہے، یوں بقیہ بیس اسباق بیس ایام میں پڑھالے ،اس طرح دو ماہ دس دنوںمیں قاعدہ پوراہوجائےگا۔
سہ ماہی ٹیسٹ پہلی محرم کو ہونگے اس موقع پرہربچہ مدنی قاعدہ پوراکرچکاہو۔ان شاءاللہ العظیم ۔
(!!)دوسرے سہ ماہی میں پارہ عم ہجے ورواں مع حفظ۔جس میں سورہ الفیل تک ایک دن میں ایک سورہ ہجے ورواں کے ساتھ اوردوسرے دن اسی کو حفظ کرائے ۔اس کے بعدکی سورتوں میں ایک دن ہجے رواں اوردوسرے دن پوری سورہ دیکھ کر روانگی کے ساتھ پڑھانااورتیسرے دن اسی سورۃ کو مع مخارج ازبرسننا۔
(!!!)دوپارے سہ ماہی اول تک اورتین پارے سہ ماہی دوم تک ۔کل5 پارے مکمل۔
تعداد فارغین
کامیابی کے سال
کل اساتذہ و ملازمین
کل تعداد طلبہ و طالبات