logo

معا صرین سادات علما کے تاثرات

حضرت بانی جامعہ صدیقیہ علامہ الحاج پیرسید غلام حسین شاہ جیلانی مدظلہ العالی کو اہل سنّت و جما عت کے علما ےکرام و مشا ئخ عظام سے بے حد محبت ہے ۔ ان کی خدمت و تعظیم اور ادب و احترام میں کو ئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کرتے، یہی وجہ ہے کہ یہ دونوں طبقے اپنی شان و عظمت کی وجہ سے مقبول انام ہو کر بھی، آپ کی تعریف میں رطب اللسان نظر آتے ہیں ، بمبئی، احمد آبا د ،را جستھان ، گجرات ، بلکہ دہلی ، یو پی ، مہا را شٹرا ور دکن تک کے بز رگوں کو دیکھاکہ آپ سے شرف ملا قا ت یا غا ئبا نہ تعا رف کی بنا پر آپ کی کا ر کر دگیوں اور کا رہا ئے نما یا ں سے متا ثر ہو کر کھلے بندوں ، بر ملا تعریف کرتے نظر آ تے ہیں ، اکثر حضرات تک صرف آپ کی خدمات دینیہ کاشہرہ پہنچا ، مگر غائبانہ طورپران کی آپ سے گرویدگی ملاحظہ کرکے انسان دنگ رہ جاتا ہے کہ کیا قدرت نے ان کے دلوں میں آپ کی شان وعظمت رکھ کرمقبول ومحبوب بنایاہے، اور کیا فرمان نبوی :من کان للہ کان اللہ لہ او ر وضع لہ القبول فی الارض کے ثبوت آشکارا کیے ہیں ،آئیے ان بزرگوں کے تاثرات کی سیر کرتے ہیں ،جنھوں نے جامعہ صدیقیہ سوجا شریف کے سالانہ جلسہ دستار فضیلت یادیگر مواقع پر آکر بچشم سر اس روحانی وعرفانی مرکزی خانقاہ نقش بندیہ مجددیہ مظہریہ کو دیکھا اور عوام وخواص کو اس ایما نی بارش میں نہا تے پایا اور اپنے معا ینوں میں لکھا کہ کسی مردقلندر کی نگاہ کا فیض ہے ورنہ اس سنسان بیابان اور لق ودق صحرا میں یہ گلشن محمدی چہ معنیٰ دارد ۔

+

تعداد فارغین

+

کامیابی کے سال

00 +

کل اساتذہ و ملازمین

00 +

کل تعداد طلبہ و طالبات