logo

حضرت پیر سیدظہور علی صاحب اشرفی القادری

:مہتم دارالعلوم ہاشمیہ سجان گڑھ راجستھان لکھتے ہیں

نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امابعد فاعوذ باللہ من الشیطان الرجیم،بسم اللہ الرحمن الرحیم ، آج مورخہ 21/22جمادی الآخرہ 1416ھ مطابق 15/16نومبر 1995ء بروز چہار شنبہ وپنج شنبہ براےعرس حضرت سیدقطب عالم علیہ الرحمہ و جشن دستارقراءت دارالعلوم فیض صدیقیہ سنیہ حنفیہ کےسلسلہ میں حاضری رہی ، دارالعلوم اورخانقاہ کوشریعت وطریقت کاسنگم پایا،دارالعلوم کے طلبہ کی صلاحیت ، تلاوت قرآن مجیدوتقاریرومکالمہ جات ونعت رسول،مناقب اولیاےکرام کے سریلے گیت کے طورپر سنکر ،دیکھ کر روحانی مسرت وشادمانی ہوئی ،یہاں دارالعلوم کی اگرچہ فلک بوس عمارت تونہ پائی،مگرسنت رسول ﷺ کے مطابق فرش زمین وچٹائی پربیٹھ کرعلم دین سے مستفیض ہونے والے طلبہ کی جماعت کوکسی بھی عظیم دارالعلوم سے کم نہیں پایا، شریک اجلاس علماومشائخ اورسادات کرام جنگل میں ظاہری باطنی منگل دیکھ کر حضرت سیدی غلام حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی مجاہدانہ کاوشوں اوراساتذہ دارالعلوم ہذااوردرگاہ ہذاکے تین طلبہ کواسنادودستارہاےقراءت سے نوازے جانے کا حسین منظر دیکھ کر ہرچہرہ پرامیدوں کے پھول مہکتے اورمسکراتے نظرآئے ،دعاہے کہ آئندہ سال انشاء المولی تعالی وبفیض رسولہ الاعلی جل جلالہ و ﷺختم بخاری شریف تک معقول ومنقول مکمل تعلیم دین مصطفےﷺکاانتظام ہوجائے اوریہ ادارہ شب وروز منازل ترقیات طے کرتا رہے ،خانقاہ عالیہ کافیض جاری رہےگا،(انشاءاللہ المولی تعالی ) عامۃ المسلمین سنی حنفی بھائیوں کی خدمت میں عرض ہےکہ اگرواقعی آپ اپنے مال کوراہ خدااورطریق مصطفےﷺپرصرف کر کےثواب حاصل کرناچاہتےہیں تو ضرور بالضروراپنامالی تعاون پیش کرکےثواب دارین حاصل کریں ، آپ کاایک ایک روپیہ انشاء اللہ تعالی علم بن کرقوم کے نونہالوں کےسینوں کوروشن کرےگا ۔

فداےخانقاہ قطب عالم سید ظہورعلی اشرفی القادری سجان گڑھ 16نومبر1995

+

تعداد فارغین

+

کامیابی کے سال

00 +

کل اساتذہ و ملازمین

00 +

کل تعداد طلبہ و طالبات