آپ سے حضرت مرشد کریم بانی جامعہ کے پرا نے تعلقات ہیں، با لاسنور کے جلسوں میں اکثر دو نوں بزرگ سا تھ ہو تے ہیں، سو جا شریف کی با ر بار دعوت پیش فر ما ئی، مگر ابھی تک قدم رنجہ نہیں ہوئےمگر پیر صاحب قبلہ کی خوب تعظیم و تو قیر فر ما تے ہیں۔ غا زی ملت پیر طریقت حضرت علامہ سیدمحمد ہا شمی میاں مدظلہ العالی جیلانی اشرفی کچھوچھہ شریف آپ جب سوجا شریف تشریف لا ئے عظیم المرتبت ، عا لمی شہرت کے ما لک ، شہزادہ محدث اعظم ، خا نقاہ عا لیہ اشرفیہ و خا نوا دہ کے چشم و چرا غ اہل سنت و جما عت کے لیے سر ما یہ فخر ہوتے ہوئےاور اس قدر بلند مقام و مرتبہ کی حا مل شخصیت ہوکربھی جب حضرت مرشد کریم ان سے ملنے گئے ،تو بڑھ کر استقبال کیا اور خوب را زو نیاز کی با تیں فر ما ئیں اور خدما ت سے اس قدر متا ثر ہو ئے کہ تقریر میں فر ما یا: سوجا شریف تو میرا گھر ہے، یہاں کے لیےدعوت ؟اپنے گھر آنے میں دعوت کی کیا ضرورت ہو تی ہے، پھر فرما یا کہ سو جا شریف تو چھوٹا بغداد ہے،جب تک حضورغازی ملت سو جا شریف نہیں پہنچے تھے ،راستہ میں ٹیلوں کو دیکھ کربو لے کہاں لیےجا رہے ہو ؟مگر جب دیکھا کہ یہاں لوگوں کی بھیڑ سے پورامیدان بلکہ ٹیلہ، جبل عرفات کانمونہ پیش کر رہا ہے ،یہ دیکھ کر خو ش ہو ئے اور بو لے یہ ٹڈیاں کہاں سے آگئیں ،راقم الحروف کو ڈیسہ ،دوبارہ دعوت پیش کرنےکے لیے حضرت مرشد کریم بانی جامعہ نے ان کے پاس بھیجا توخوب محبت سے شرف ملا قات عطا فر ما یا ۔بھچا ؤ اور گا ندھی دھام میں حضرت مرشد کریم جلسوں میں آپ کے ساتھ تھےتو اپنی گاڑی یا حضرت مرشد کریم کی گاڑی میں ساتھ بیٹھ کر جلسہ گا ہ جا تے رہے۔
تعداد فارغین
کامیابی کے سال
کل اساتذہ و ملازمین
کل تعداد طلبہ و طالبات