24شعبان المعظم1419ھ /14دسمبر 1998ءکوا للہ تعالی کاشکر ہےکہ اس احقرکومدرسہ فیض صدیقیہ کےمعائنہ کاشرف حاصل ہوا،حضرت قبلہ کی دن رات کی عرق ریزی اورمحنت ومشقت کا ثمرہ ہےکہ 125طلبہ قیام وطعام کے انتظام کے ساتھ تعلیم حاصل کررہے ہیں اور تعلیم کامعیار بہت ہی اعلی ہے، رب بےنیاز مدرسہ ہذاکوابدالآباد تک جاری وساری رکھے اورتمام مشکلات کو آسان فرمائے ، آمین، الحمد للہ ۲۲ شعبان ۱۴۲۳ھ میں مدرسہ فیض صدیقیہ کے سالا نہ امتحان اور جلسہ دستار فضیلت میں شرکت کا موقع ملا طلبہ کی قابلیت اورعلمی صلاحیت کا مشاہدہ ہوابہترین قسم کی سہولیات ان کیلۓفراہم کی گئی ہیں اور اعلی معیار پر تعلیم دی جاتی ہے حضرت پیر سید غلام حسین شاہ صاحب کی ذاتی جدو جہد اور عرق ریزی کایہ ثمرہ ہے ۔اللہ رب العزت مزید ترقی عطافرماۓ اور دونوں جہاں کی سعادتوں سے نوازے۔ آمین
تعداد فارغین
کامیابی کے سال
کل اساتذہ و ملازمین
کل تعداد طلبہ و طالبات