الحمدللہ،بحمدہ تعالی اللہ تعالی کے فضل وکرم سے آج بتاریخ 24شعبان المعظم 1419ھ /14دسمبر 1998ءبروزپیرکوسوجا شریف کے دارالعلوم فیض صدیقیہ کے سالانہ اجلاس کی حاضری کا شرف نصیب ہوا ،ادارہ ہذاکے طلبہ کی تلاوت ،نعت شریف ،سوالات اورتقریر وغیرہ سن کر بے حد مسرت ہوئی باری تعالی رسول معظم کے طفیل اورغوث اعظم کے صدقے تاصبح قیامت دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطافرمائے ،اورنورانی ،روحانی فیوض وبرکات کو تاقیامت باغ وبہاررکھے،یہ سنی ادارہ سوجا شریف کی بنجرزمین میں تھوڑے عرصہ میں عروج پاگیایہ حضرت پیرصاحب الحاج سید غلام حسین شاہ باواکی محنت توہے ،نصرت خداوندی رحمت خدا وندی توہے ہی لیکن میرادل یقین کے ساتھ اقرارکرتاہے کہ پیر صاحب خدمت کررہے ہیں حقیقت میں خداداد طاقت ہے ورنہ اس عظیم الشان ادارہ کو عروج پرلانا یہ ہرایک آدمی کا کام نہیں خداعزوجل حضرت پیرصاحب کومزیداخلاص وعمل عطافرمائے اورآنے والے مصائب کو رحمت عالم ﷺکے وسیلے دورفرمائے اورغیبی مددفرمائے ۔آمین ثم آمین
حقیرفقیر العبدالمذنب سیدحسن شاہ اسماعیل شاہ بخاری حنفی عفی عنہ 24شعبان المعظم1419ھ /14دسمبر 1998ء
تعداد فارغین
کامیابی کے سال
کل اساتذہ و ملازمین
کل تعداد طلبہ و طالبات