مبسملاً وحامداً ومسلماً عزیز گرا می قدر مو لانا پیر سید غلام حسین جیلا نی کی دعوت پر دا رالعلوم فیض صدیقیہ اور آستا نہ عا لیہ حضرت سید قطب عالم شاہ نقشبندی جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی زیارت سے مشرف ہواآستانہ عا لیہ بھی گنجینہ فیض ہے اور اس کے زیر سا یہ دا را لعلوم فیض صدیقیہ بھی سر چشمہ علم وعرفاں اور منبع فیضان بنا ہوا ہے،حضرت پیر صاحب کی تو جہ اور محنت اورعلا قہ کے نیاز مندوں کی اعا نت سے یہ دا رالعلوم روز افزوں فروغ پر ہےعلم دین کی مکمل تعلیم کےساتھ اخلاق وکردار کی اعلی تربیت پر بھی خا ص تو جہ ہے،مو لی تعا لی اس ادارہ کوجو جنگل میں منگل بنا ہوا ہے روز بہ روز ارتقا ئی مرا حل تیزی سے طے کرا تاجا ئے،تمام مخلصین اہل سنت ،اہل خیرحضرات سے اس دارا لعلوم کا تعاون کر کے فیضیاب ہو نے کی استدعا ہے۔
دوبارہ شعبا ن ۱۴۳۲ ھ کو برا در گرامی قدر حضرت علا مہ سید غلام حسین شا ہ جیلا نی کی دعوت پر جا معہ صدیقیہ سو جا شریف میں حاضری کا شرف حاصل ہوا ، ادارہ کی پر شو کت ،عظیم الشان عما رت صحرا میں نکہت زہرا بکھیر رہی ہے ،ریگستان میں علم و دا نش کا چمنستان دیکھ کر بےحد مسرّت ہو ئی ، تعلیمی معیا ر اور تر بیتی انداز سے متاثر ہوا ۔
تیسری مرتبہ ۲۲شعبان ۱۴۳۵ ھ کی حاضری پر لکھتے ہیں: جنگل میں منگل ، صحرا میں گلشن ،دنیا میں جنت ہے، یہ دا ر العلوم موصوف کی جد و جہد مسلسل اور متوا تر کا و شا ت کا ثمرہ ہے کہ ہر سا ل میں آتاہوں تو اضا فہ ہی دیکھتا ہوں ،مقبرہ بھی بہت عا لی شان ہے۔ ؎ زہے مسجد و مدرسہ و خا نقاہے کہ دروے بو د قیل و قال محمد ﷺ مو لی تعا لی محبو ب یزداں غو ث العالم مخدوم سلطان اشرف جہا نگیر سمنانی و سید قطب عالم شاہ جیلا نی کے صدقے ادارہ کو روز افزوں فروغ عطا فر ما ئے اور عروج ثریا کے لیے باعث رشک بنا ئے ۔ آمین
سید محمد اشرف کلیم اشرفی جیلا نی ولی عہد آستانہ اشرفیہ احمدیہ جائس را ئے بریلی۔1191154 قندھاری بازار لال باغ لکھنؤ
تعداد فارغین
کامیابی کے سال
کل اساتذہ و ملازمین
کل تعداد طلبہ و طالبات