logo

حضرت علا مہ مفتی قا ری ظہیر الدین خاں رضوی

:خطیب و امام اسمعیل حبیب مسجدو صدر المد رسین دا ر العلوم محمدیہ بمبئی ) لکھتے ہیں)

۱۹ شعبان ۱۴۳۳ھ ۱۰جو لا ئی ۲۰۱۲ ء سہ شنبہ کوجا معہ صدیقیہ سو جا شریف حا ضری کا شرف حاصل ہوا ۔ادارہ کی بلند و با لا فلک بوس عما رت ، علما و طلبا کی کا ر کردگی ، امرا و عقیدت مندوں کی غیر معمولی وابستگی دیکھ کر بے پنا ہ مسرت ہو ئی ۔آج ہی ایک عظیم الشان مسجدکا افتتاح بھی ہو نے جارہاہے،صحرا میں گلستان کی بہار یہ کسی مرد درویش کی نظر کیمیا اثر کا نتیجہ ہے ،سر ما یہ داری تو مجھے دور دور تک نظر نہیں آئی۔دعاہے کہ یہ چمن ہمیشہ ہرا بھرا رہے ۔آمین واپس جا کر اہل بمبئی کے سا منے تعارف فر ما یا، سفرا کی حاضری میں لو گوں سے کہا کہ سوجا شریف والے پیرصاحب جوبڑے پیر صاحب کے داماد ہیں جن کو دیکھ کر بڑے پیر صاحب قبلہ کی یا د تازہ ہو جا تی ہے ۔خدا کے بندے کا اخلاص اس قدر دیکھاکہ رو انگی میں یہ بھی نہ کہا کہ میرے ادارے کا خیال رکھنا ،جمعۃ الوداع میں اشا عتی اعلان اور تعا رف پیش فرما یا ۔بے حد خو شی جتا ئی اور بار با ر حضرت قبلہ کو سلام کہا ۔

+

تعداد فارغین

+

کامیابی کے سال

00 +

کل اساتذہ و ملازمین

00 +

کل تعداد طلبہ و طالبات