logo

استاذاالاساتذہ حضرت علا مہ مفتی محمد حنیف خاں رضوی

:صدر المدرسین جا معہ نو ریہ رضویہ و بانی امام احمد رضا اکیڈمی بریلی شریف) لکھتے ہیں)

آج مو رخہ ۱۸ شعبان ۱۴۳۴ ھ ؍۲۸ جون ۲۰۱۳ ء بروز جمعہ مبا رکہ سو جا شریف حاضری کی سعا دت حاصل ہو ئی ۔مدت دراز سے سنا تھا کہ اس مختصر سی آبا دی وا لی بستی میں آل رسول کے خا ندان کے عظیم فر زند نےعلم وعرفان کی ایک شمع رو شن کی ہے جس کی روشنی سے ایک عالم منور ہو چکا ہے ، یہاں کی حاضری کے بعد محسوس ہوا کہ جو کچھ سنا تھا اس سے بد ر جہا فزوں یہاں کا فیض عام و تام ہے ۔ ریت کے پہاڑوں کے دا من میں جہاں ایک درویش اور مرد قلندر حق آگاہ فر زند غوث اعظم حضرت سید قطب عالم شاہ جیلا نی علیہ الرحمہ و الرضوان کا مبارک آستا نہ ہے وہیں علم و دانش کا ایک شہر بنام جا معہ صدیقیہ قا ئم و آبا د ہے جس کی پر شکوہ عما رتیں آنے وا لوں کو دعوت نظا رہ دیتی ہیں ۔اس کے سا تھ ہی خصوصیت کی حا مل جو چیز دیکھی وہ طلبہ کی اعلی تعلیم کے سا تھ اچھی تر بیت ہے ۔جو آج کل عام طو ر پر ہما ری دا نش گا ہوں میں بہت کم ہے۔یہ تما م چیزیں یونہی نہیں بلکہ ایک مدت مدیدہ تک جد و جہد اور پر خلوص مسا عی کے ذریعہ منصہ شہود پر جلوہ گر ہو نے وا لا ادارہ فر زند غو ث الوری صاحب صدق و صفا حضرت با برکت مو لا نا سید شاہ غلام حسین صاحب قبلہ مد ظلّہ العالی کا عظیم کا ر نا مہ ہے جو آپ نے اپنے محبین و رفقا کا ر کے ذریعہ انجام دیا ہے ۔یہاں تین سو طلبہ کے قیا م و طعام کا معقول انتظام ہے اور دو درجن کے قریب اسا تذہ تعلیمی امو ر انجام دینے میں مصروف عمل ہیں ۔مو لی تبا رک و تعا لی اس گلشن علم و عر فان کو سدا بہا ر فر ما ئے اور یو ما ً فیو ما ًترقیا ت سے نوا زے ۔

+

تعداد فارغین

+

کامیابی کے سال

00 +

کل اساتذہ و ملازمین

00 +

کل تعداد طلبہ و طالبات