رب تعا لی کابے پنا ہ کر م و احسان ہے کہ آج وہاں آنے کا اتفاق ہوا جس کا ذکر خیر علما ے کرام کی زبانی اکثر سنتے رہتے تھے ۔ ایک لق و دق صحرا میں دا رالعلوم فیض صدیقی سوجا شریف کا قیام دیکھ کر دل بہت خو ش ہوا ۔ایسے ریگستان میں اتنے شاندار دا رالعلوم کا قیام جس میں تعلیم کے ساتھ طلبہ کی تر بیت کا معقول انتظام ہو کسی بزرگ اور مرد خدا کی کرا مت ہی کہی جا سکتی ہے ۔اس طرح کا نظم ونسق اور تر بیت بہت کم اداروں میں نظر آتی ہے ۔ میرے اپنے خیال کے مطا بق مدارس کے منتظمین کو اس طرح کے مدا رس دیکھ کر اپنے اپنے مدارس میں تبد یلیاں لا نے کی ضرورت ہے اس ادا رہ کے با نی صاحب الفضیلۃ حضرت الشیخ سیدغلام حسین صاحب قبلہ مد ظلہ العا لی جو شریعت و طریقت کے جا مع ہیں ان کے اخلاص و للہیت ا ور فکر و تدبّر اور انتھک کو ششوں کا نتیجہ ہے کہ اتنی قلیل مدت میں یہاں ایک علم و عمل کا شہر آبا د ہو گیاہے اور اس نا چیز کو جو چیز سب سے زیا دہ متا ثر کر رہی ہے وہ ان کی دینی حمیت و غیرت ہے، یہ اپنے مریدین و متو سلین کو اپنے لیے نہیں بلکہ دینی خدمات کے لیے استعما ل کرتے ہیں ۔ اس زما نے میں آپ کی مثا ل کبریت احمر جیسی ہے ۔ مجھے رب تعا لی کے فضل سے امید ہے کہ اس ادا رے کے تمام منصوبوں کو پا یہ تکمیل تک پہنچا ئے گا اور ان شا ء اللہ تعالی مستقبل میں بھی اپنے فضل و کرم سے نوا ز تا رہے گا ۔
میری دعا ہے کہ اللہ تعا لی اس ادارہ کے با نی حضرت پیر طریقت علامہ سید غلام حسین صاحب قبلہ مد ظلہ العا لی اور ان کے تمام اسا تذہ کرام و طلبہ و معا ونین و مخلصین کی جد و جہد کو قبول فر ما کر اسے سعادت دا رین کا ذریعہ بنا ئے اور مزید تو فیقات خیر سے نوازے۔
تعداد فارغین
کامیابی کے سال
کل اساتذہ و ملازمین
کل تعداد طلبہ و طالبات