logo

مفتی اعظم را جستھان حضرت علا مہ مفتی محمد اشفاق حسین نعیمی

:شیخ الحدیث ومفتی دارلعلوم اسحاقیہ جودھپو ر) لکھتے ہیں)

حامداًومصلیاًومسلماً:امابعدآج بتاریخ 24،شعبان1419ھ /14دسمبر 1998ء بروزدوشنبہ مبارکہ دارالعلوم فیض صدیقیہ موضع سوجا شریف ضلع باڑمیر راجستھان میں حاضری ہوئی یہ سرحدسے صرف پانچ کلومیٹرکےفاصلے پر ریت کے ٹیلوں کےدرمیان واقع ہے،راستہ دشوارگزارتھا مگراب پیرصاحب کی کوشش سے پختہ سڑک تعمیرہورہی ہے ،صرف سات کلومیٹرکا ٹکڑاباقی ہے ،یہ حصہ بھی جلدمکمل ہوگا،اس دارالعلوم کے بانی حضرت پیرطریقت مولاناسید غلام حسین صاحب جیلانی ہیں،حضرت کے اندر دینی خدمات کاجذبہ بےپناہ ہے،اپنے اسلاف کی یاد تازہ کررہے ہیں ،اس وقت دارالعلوم کے اندر125طلبہ بیرونی ہیں جن کے طعام وقیام کاانتظام سب دارالعلوم کی طرف سے ہوتاہے،اورلڑکیوں کےلیے ایک مدرسہ گاؤں میں قائم کردیاہے ،اس میں چندلڑکیاں بیرونی ہیں بقیہ مقامی ہیں ۔

دارالعلوم کایہ جلسہ جشن دستارفضیلت حضرت پیرسید قطب عالم عرف دادامیاں صاحب قدس سرہ کے مزارشریف کے قریب اورحضرت بانی دارالعلوم کے والد صاحب کے عرس کے موقع پرہوتاہے ،جلسہ کاسماں بڑاروحانی اورپرکیف تھابس یہ معلوم ہوتاہے کہ موسم بہارکی آمدہے،مجمع کثیر تعدادمیں ہےجدھرنگاہ جاتی ہے آدمی ہی آدمی نظرآتے ہیں ،میں اہل خیرحضرات سے اپیل کرتاہوںکہ زیادہ سے زیادہ اپنے اس ادارہ کی مددکرتے رہیں،میں دعاکرتاہوں کہ مولی تعالی دارالعلوم فیض صدیقیہ کوسداباغ وبہاررکھے اوراس میں ایسے پھول کھلتے رہیں کہ عالم کومہکاتےرہیں ، یہ گلستان محمدی دن دونی رات چوگنی ترقی کرتارہے اورمثل بدرکامل کےچمکتارہے ،ایں دعاازمن وازجملہ جہاں آمین باد ۔

باسمہ تعالی ،آج مورخہ 21شعبان المعظم 1420ھ /30نومبر1999ء کو دارالعلوم فیض صدیقیہ حاضرہوا،میرے ساتھ شہزادگان مخدوم اشرف سمناں حضرت علامہ الفاضل الجلیل حسن میاں صاحب قبلہ اشرفی الجیلانی جائس اورحضرت مخدوم گرامی قدرحضرت ڈاکٹرسیدمسعود اشرف صاحب قبلہ فرزندارجمندحضرت مجاہد دوراں علامہ سیدمظفرحسین صاحب قبلہ علیہ الرحمہ جلوہ گراجلاس ہوئے ، دارالعلوم کی وسیع زمین وتقریبات کاروح پرورمنظروتعلیم وتعلم کاپختہ نظام دیکھ کرسبھی کے دل باغ باغ ہوگئے ،اس دورافتادہ خطہ ارض میں ایسا شاندار،عظیم الشان ادارہ چلاناجوئے شیر لانے سے کم مشکل امرنہیں ،یہ سب کچھ حضرت مخدوم زادہ حضرت علامہ سیدالشاہ غلام حسین صاحب قبلہ مدظلہ العالی کی پرخلوص جدوجہدوپاکیزہ کاوشوں کاثمرہ ہے ،رب العزت حضرت باپوصاحب کوسداسلامت باکرامت رکھے ، اور موصوف کی ان پاکیزہ خدمات کو قبول فرمائے،اورادارہ کے معاونین وبہی خواہوں کوروزافزوں سرفرازیاںبخشےاورادارہ کوعروج ثریاورفعت نہایت النہایت بخشے آمین ثم آمین ،کاروان اہل سنت سے پرخلوص التماس ہے کہ اس دینی قلعے کی اعانت فرما کردارین میں سرخ روہوں ،خداوندتعالی اس کے معاونین کوسربلندیاں بخشے آمین ۔ ایں دعاازمن وازجملہ جہاں آمین باد ۔

+

تعداد فارغین

+

کامیابی کے سال

00 +

کل اساتذہ و ملازمین

00 +

کل تعداد طلبہ و طالبات