logo

بحر العرفان حضرت علا مہ الحاج مفتی محمد آفاق احمد نقش بندی

:بانی وسربراہ اعلی جا معہ احمدیہ قنوج یوپی ) لکھتے ہیں)

۱۹شعبان ۱۴۳۲ ھ؍۲۲ جو لا ئی ۱۱ ۲۰ء کو حضرت سید پیر غلام حسین صاحب نقش بندی مجددی دام ظلّہ العالی کی خوا ہش کا احترام کرتے ہو ئے دار العلوم فیض صدیقیہ کے سا لا نہ جلسہ کے مو قع پر حاضری کا شرف حاصل ہوا ۔پر شکوہ عما رت ، طلبہ کی کثرت ،شرکاےاجلاس کی کثرت اور عقیدت و محبت اورپرو گرام کی ترتیب ، مہمان خصوصی و علما و مشا ئخ کی کثرت آمد اور خود حضرت قبلہ پیر صاحب کے حسن انتظام وغیرہا کودیکھ کر از حد خو شی ہو ئی ۔ اسلام و سنیت کی ترویج و اشا عت کے تعلق سے جو آپ کی محنتیں اور خد متیں ہیں وہ نہایت لا ئق ستا ئش ہیں ۔پھر بیعت و ارادت کے ذریعہ اصلاح و ارشاد کی جو کو ششیں دیکھنے میں آئیں وہ عام طو ر پر بہت کم نظر آ تی ہیں ۔آنے وا لوں کا ہجوم اور ان کی کثرت اور وا لہا نہ عقیدت حضرت قبلہ سید صاحب مدظلہ العا لی کے اخلا ق و کر دار کی روشن دلیل ہے ۔با رگا ہ رب العلمین میں عرض ہے کہ اس پر فتن دور میں ایسے لا ئق افراد ہمیں کثرت سے عطا فر ما ئے اور سید صاحب قبلہ کا سایہ دراز فر ما ئے تا کہ اسلام و سنیت اور تصوف و طریقت کاکام ہو تا رہے اور لو گ فیض یاب ہو تے رہیں ۔ یہ قلبی تا ثرات ہیں جو سب کچھ دیکھ کر صفحہ قرطاس پر ثبت ہو ئے ورنہ عام طو رپر فقیر مجددی معا ئنہ وغیرہ بہت کم لکھتا ہے ۔

نیز ۳ ذی القعدہ ۱۴۳۷ ھ میں تشریف لا ئے لکھتے ہیں:

دا ر العلوم کی ترقی مثالی حیثیت کی حا مل ہے ،امید ہے کہ حضرت قبلہ اور ان کے مشا ئخ کی تو جہات کی بدو لت آنے والے وقت میں یہ دین کا انو کھا اور نرالا مدرسہ ہو گا ۔ اور رشد و ہدا یت ۔ علما و صلحا اور اسلام و سنیت کے دا عیوں کاایک عظیم مرکز ہو گا ،یہاں کے اسا تذہ و طلبہ کی نیکی اور اخلاق حسنہ سے میں بے حد و بے پناہ متا ثر ہوا ۔مو لی کریم کی با رگا ہ میں قلب کی گہرا ئیوں کے سا تھ عرض ہے کہ حضرت پیر صاحب قبلہ کو عمر طویل نصیب ہو اور ان کے بچوں کو ان کا سچا جا نشین بنا ئے اورہر شر و فتنہ سے محفوظ رکھے ۔آمین

+

تعداد فارغین

+

کامیابی کے سال

00 +

کل اساتذہ و ملازمین

00 +

کل تعداد طلبہ و طالبات