الحمدللہ یہ مبارک موقع ہاتھ آیاکہ سنی دعوت اسلامی کےخادم کی حیثیت سے دارالعلوم فیض صدیقیہ کے سالانہ جشن دستار فضیلت اوربخاری شریف کے روحانی ماحول میں شرکت کرنے کی سعادت حاصل ہوئی ، ؎
جونبی کے پسینےمیں موجود ہے | ایسی خوشبوچمن کے گلوں میں کہاں |
جھوم کر کہہ رہی ہےبادصبا | پھول کھلتے ہیں پڑھ پڑھ کے صل علی |
کے مصداق اس ویران اورغیرآباد علاقے میں علم دین کی بہاریں دیکھ کر قلبی اطمینان ہوا اوربےپناہ مسرت حاصل ہوئی کہ نبی کریم ﷺکی وراثت تقسیم کرتے ہیں،پیرطریقت سیدغلام حسین جیلانی نےبےحدفیاضی سے کام لیتےہوئے دارالعلوم فیض صدیقیہ کےتوسط سے عوام الناس تک علم دین کی ترویج واشاعت کاجوعزم کیاہے اللہ تعالی اپنے حبیب ﷺکے صدقے انھیں استقامت عطافرمائے فقط والسلام۔
۱۹شعبا ن المعظم ۱۴۳۳ ھ کی حاضری میں لکھتے ہیں : الحمد للہ سر کا ر رحمت عالم ﷺ کے صدقے و طفیل فیضان صدیق اکبر رضی اللہ تعا لی عنہ بشکل جا معہ صدیقیہ دیکھنے کا مو قع ملا ،اللہ عزّ و جل خو ب تر قی عطا فرمائے۔ آمین
تعداد فارغین
کامیابی کے سال
کل اساتذہ و ملازمین
کل تعداد طلبہ و طالبات