بسم اللہ الر حمن الرحیم
نحمد ہ و نصلی و نسلم علی رسولہ الکریم و علی آلہ و اصحابہ اجمعین
آج مورخہ 18 شعبان المعظم 1427 ھ مطابق 12 ستمبر 2006 ء بروز سہ شنبہ دارالعلوم فیض صدیقیہ کے سالانہ جلسہ دستار بندی و عرس قطب عالم علیہ الرحمہ کےمو قع پرشجاع شریف حا ضر ہوا، اسا تذہ و طلبہ دارالعلوم سے ملا قات کا شرف حاصل ہوا جن کے اخلاق ، تواضع اور شرعی امور کی پاسداری دیکھ کر یہ احساس ہوا کہ یقیناً یہ حضرات اپنے مرشد اعلی اور مربی خاص پیر طریقت حضرت علا مہ پیر غلام حسین صاحب قبلہ مد ظلہ العالی کی زیر قیا دت اس خطہ ارض میں ایک عظیم اسلامی انقلاب پیدا کرنے وا لے ہیں ۔یہ پورا علا قہ جن کے با شندے بظا ہر نہا یت سادہ لوح معلوم ہو تے ہیں اور ان میں دینی و ملی ، شعور و بیداری کا بھی احساس ہو تا ہے ۔جہاں تعلیم و تر بیت اسلام کی ضرورت کا بھر پور احساس ہو تا ہےشاید یہی وجہ ہے کہ قطب عالم نے اپنی آخری آرام گاہ کے لیے یہ جگہ پسند فر ما ئی،بحمد ہ تعا لی یہ ادارہ وخا نوادہ اس ضرورت کی تکمیل اور قطب عالم علیہ الر حمہ کے خواب کی تعبیر میں تن من دھن سے لگے ہو ئے ہیں،اللہ تعا لی قبول فر ما ئے آمین بلا شبہ پیر طریقت حضرت علا مہ سید غلام حسین صاحب قبلہ اپنے پدر بزرگوار کے صحیح وارث و جا نشیں ہیں اور الولد سرلابیہ کا مصداق بھی جنھوں نے اپنی جد و جہد اور مخلصانہ کو ششوں سے اس بے آب و گیاہ ریگستان کو اسلامی علم و عمل کا لالہ زار بنادیا ہر سمت رو حا نیت ہیروحا نیت نظر آتی ہے ، اللہ تبا رک و تعا لی اس خا نقاہ و دارالعلوم کے فیوض و بر کات کو عام سے عام تر فر ما ئےاور حضرت پیر صاحب قبلہ کا سایہ ہم سب پر تا دیر قا ئم رکھے ۔آ مین بجاہ حبیبہ الکریم علیہ افضل الصلوۃ والتسلیم۔
تعداد فارغین
کامیابی کے سال
کل اساتذہ و ملازمین
کل تعداد طلبہ و طالبات