logo

منصورملت حضرت علا مہ مو لانا منصورعلی رضوی

:خطیب بڑی مسجد مدنپورہ بمبئی) لکھتے ہیں)

۱۸شعبان ۱ ۱۴۲ھ؍۱۵ نو مبر ۲۰۰۰ ء بروز بدھ مفتی قدرت اللہ صاحب جمدا شا ہی کی معیت میں حا ضر ہوا ۔ حضرت عالیجاہ و عا لی منزلت شیخ طریقت پیر سید غلام حسین صاحب قبلہ نقش بندی نے اس ریگستا نی علا قہ میں علم دین کا ایسا گلشن کھلایا ہے کہ ہر دیکھنے والا ما شا ء اللہ ، سبحا ن اللہ کہتا ہے ۔ طلبہ میں تعلیمی ذوق ،اسلامی آداب و تہذیب ،اسا تذہ کی محنت تو ہے ہی حضرت پیر صاحب قبلہ کی صبح وشام کی محنت اور جہد مسلسل وسعی پیہم کا یہ دراصل ثمرہ ہے کہ دا ر العلوم صدیقیہ کا فیض رواں دواں ہے ۔ پیرسید قطب عالم شاہ صاحب کے مزار کی ظاہری کرامت کہ دارالعلوم دن دونی رات چو گنی تر قی کر رہا ہے ۔ تد ریس و تعلیم ،تر بیت و تعمیر ،سا رے امور نما یا ں ہیں ۔ اس صحرا میں علم کا گلشن مہک رہا ہے اور آنے والی نسلوں کو مہکاتا رہیگا ۔مولی تعالی قلوب اہل سنت میں اس ادا رہ کی محبت اور تعاون کا جذبہ پیدا فر ما ئے ۔مخیر فیاض علم دوست حضرات سے پر زور گذارش کروں گا کہ دارالعلوم فیض صدیقیہ کا دل کھو ل کر تعا ون فر ما ئیں اور دا رین کی برکات و حسنات حا صل فر ما ئیں ۔

بڑے افسوس کی بات ہے کہ منصور ملت اس دار فانی سے ۲۲ذی الحجہ ۱۴۳۶ھ /۷ اکتوبر ۲۰۱۵ء کوبرووز بدھ بمبئی میں کوچ کرگئے۔اناللہ واناالیہ راجعون

+

تعداد فارغین

+

کامیابی کے سال

00 +

کل اساتذہ و ملازمین

00 +

کل تعداد طلبہ و طالبات